سلسله احاديث صحيحه
التوبة والمواعظ والرقائق -- توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

کون سا مومن راہ جنت پر چل رہا ہوتا ہے؟
حدیث نمبر: 2292
-" والذي نفس محمد بيده، ما من عبد يؤمن، ثم يسدد إلا سلك به في الجنة وأرجو أن لا يدخلوها حتى تبوءوا أنتم ومن صلح من زرياتكم مساكن في الجنة، ولقد وعدني ربي عز وجل أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب".
سیدنا رفاعہ بن عمران جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! جو بندہ ایمان لاتا ہے اور راہ راست پر گامزن رہتا ہے، (اس کے بارے میں یہ سمجھنا چاہئے کہ) اس کو جنت کی طرف چلا دیا گیا ہے، اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی نیک اولاد سمیت جنت میں داخل ہونے سے پہلے (اعمال کے ذریعے) وہاں اپنی رہائش گاہیں بنوا لو گے۔ میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل کرے گا۔