سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق -- نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث

اللہ تعالیٰ کے ہاں معیار کا دار و مدار عمل اور دل کی صفائی پر ہے
حدیث نمبر: 2305
-" إن الله لا ينظر إلى [أجسادكم ولا إلى] صوركم وأموالكم ولكن [إنما] ينظر إلى قلوبكم [وأشار بأصابعه إلى صدره] وأعمالكم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے جسموں، شکلوں اور مالوں کی طرف نہیں دیکھتا، وہ تو صرف تمہارے دلوں اور عملوں کو دیکھتا ہے۔ (دل کی بات کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) اپنے سینے کی طرف اشارہ کیا۔