سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق -- نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث

زبان بھی جہنم کا سبب بن سکتی ہے
حدیث نمبر: 2322
- (ثكِلتكَ أمُّك [يا معاذُ] بن جَبَل! وهل يكبُّ الناسَ على مناخرِهم في جهنَّم إلا حصائدُ ألسنتِهم؟!).
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جو باتیں ہم کرتے ہیں، کیا ان میں سے ہر بات پر ہمارا مؤاخذہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ بن جبل! تیری ماں تجھے گم پائے، لوگوں کو جہنم میں ان کی نتھنوں کے بل گرانے والی چیز ان کی زبانوں کی فضول باتیں ہوں گی۔