سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق -- نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث

تکبر، قرض اور خیانت سے اجتناب کرنا جنتی لوگوں کا وصف ہے
حدیث نمبر: 2341
-" من فارق الروح الجسد وهو بريء من ثلاث دخل الجنة: الكبر والدين والغلول".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کی روح اس کے جسم سے اس حال میں نکلے کہ وہ تین چیزوں: تکبر، قرض اور خیانت، سے بری ہو تو (وہ شخص)جنت میں داخل ہو گا۔