سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

شرم و حیا کے فقدان کا انجام
حدیث نمبر: 2352
-" آخر ما أدرك الناس من كلام النبوة الأولى، إذا لم تستح فاصنع ما شئت".
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏پہلی نبوت کے کلام سے لوگوں کو آخری بات یہ ملی ہے کہ جب تو حیاء نہ کرے تو جو چاہے کرتا پھرے۔