سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

صلہ رحمی
حدیث نمبر: 2369
-" أمرني خليلي صلى الله عليه وسلم بسبع: أمرني بحب المساكين والدنو منهم، وأمرني أن أنظر إلى من هو دوني ولا أنظر إلى من هو فوقي، وأمرني أن أصل الرحم وإن أدبرت، وأمرني أن لا أسأل أحدا شيئا، وأمرني أن أقول بالحق وإن كان مرا، وأمرني أن لا أخاف في الله لومة لائم، وأمرني أن أكثر من قول:" لا حول ولا قوة إلا بالله"، فإنهن من كنز تحت العرش، (وفي رواية: فإنها كنز من كنوز الجنة)".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات امور کا حکم دیا: (‏‏‏‏۱) مسکینوں سے محبت کرنے اور ان کے قریب رہنے کا حکم دیا (‏‏‏‏۲) اپنے سے کم تر شخص کو دیکھنے اور اپنے سے برتر شخص کی طرف توجہ نہ کرنے کا حکم دیا (‏‏‏‏٣) مجھے صلہ رحمی کرنے کا حکم دیا اگرچہ وہ رخ پھیرنے لگے (‏‏‏‏٤) مجھے حکم دیا کہ میں کسی سے کوئی سوال نہ کروں (‏‏‏‏٥) مجھے حکم دیا کہ میں حق بات کہوں، اگرچہ وہ کڑوی ہو۔ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۶) مجھے حکم دیا کہ میں اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۷) مجھے حکم دیا کہ میں کثرت سے «لاحول ولا قوة الا بالله» پڑھوں، کیونکہ یہ کلمات عرش سے نیچے والے خزانوں میں سے ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے: ‏‏‏‏ یہ کلمات جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔