سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

صلہ رحمی
حدیث نمبر: 2372
-" إن الرحم شجنة من الرحمن عز وجل واصلة، لها لسان ذلق تتكلم بما شاءت، فمن وصلها وصله الله ومن قطعها قطعه الله".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے اپنی انگلی کو مروڑا اور فرمایا: صلہ رحمی رحمٰن سے ملی ہوئی شاخ ہے۔ ا‏‏‏‏س کی ایک فصیح و بلیغ زبان ہے، جیسے چاہتی ہے کلام کرتی ہے۔ جس نے اس (‏‏‏‏صلہ رحمی) کو ملایا اللہ اس کو ملائے گا اور جس نے اس کو کاٹ دیا اللہ تعالیٰ اس کو کاٹ دے گا۔