سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

قطع تعلقی کی سنگینی
حدیث نمبر: 2384
-" من هجر أخاه سنة، فهو كسفك دمه".
سیدنا ابوخراش سلمی سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے ایک سال تک اپنے بھائی (‏‏‏‏سے تعلق منقطع رکھا اور اس) کو چھوڑے رکھا، تو یہ سزا کسی مسلمان کا خون بہانے کے مترادف ہے۔