سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

غلاموں اور خادموں کے حقوق
حدیث نمبر: 2424
-" اعفوا عنه (يعني الخادم) في كل يوم سبعين مرة".
عباس بن جلید حجری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کتنی دفعہ خادم سے درگزر کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ اس نے پھر یہی جملہ دہرایا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر خاموش رہے۔ جب اس نے تیسری مرتبہ کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏روزانہ ستر بار درگزر کیا کرو۔