سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

والدین کے حکم پر بیوی کو طلاق
حدیث نمبر: 2454
-" أطع أباك وطلقها".
حمزہ بن عبداللہ بن عمر اپنے باپ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میری ایک بیوی تھی، جس سے میں محبت کرتا تھا اور (‏‏‏‏میرے باپ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ا‏‏‏‏س سے نفرت کرتے تھے۔ میرے باپ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس کو طلاق دے دو۔ لیکن میں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو اور اس کو طلاق دے دو۔