سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

عاجزی و انکساری کی علامتیں
حدیث نمبر: 2483
-" ما استكبر من أكل معه خادمه وركب الحمار بالأسواق واعتقل الشاة فحلبها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص متکبر نہیں ہے، جس کے ساتھ اس کے خادم نے کھانا کھایا اور وہ بازاروں میں گدھے پر سوار ہوا اور بکری کی ٹانگوں کو باندھ کر اس کو دوہا۔