سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

کلمہ طیبہ سے گناہوں کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں
حدیث نمبر: 2484
- (إنّ الله قد غَفَرَ لك كَذِبَكَ بتصديقِكَ بـ" لا إله إلا الله").
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تیرے جھوٹ کو «لا اله الا الله» کی تصدیق کی وجہ سے معاف کر دیا ہے۔ یہ حدیث سیدنا انس، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس اور حسن بصری رضی اللہ عنہم سے مرسلاً روایت کی گئی ہے اور یہ الفاظ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کے ہیں اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: اے فلاں! کیا تو نے اس طرح کیا ہے؟ اس نے کہا: نہیں! قسم ہے اس ذات کی کہ جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ اس شخص نے وہ کام کیا ہے۔ پھر آپ نے اس کو یہ بات ارشاد فرمائی۔