سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی رضا مندی یا ناراضگی کی علامت
حدیث نمبر: 2508
- (إنّي لأعرف غضبكِ ورضاكِ؛، قال: إنّك إذا كنت راضية، قلت: بلى، وربِّ محمد! وإذا كنت ساخطة؛ قلت: لا، وربِّ إبراهيم!).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تیری ناراضگی اور رضا مندی کو پہچان لیتا ہوں۔ وہ کہتی ہیں: میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! آپ کیسے پہچان لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم راضی ہوتی ہو تو رب محمد کی قسم! کہتی ہو اور جب ناراض ہوتی ہو تو رب ابراہیم کی قسم! کہتی ہو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: جی ہاں، (‏‏‏‏لیکن) میں صرف آپ کا نام لینا ہی چھوڑتی ہوں (‏‏‏‏دل میں کوئی ناراضگی نہیں ہوتی)۔