سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

ہر انسان کا نصیب اس کی گردن میں ہے
حدیث نمبر: 2517
-" طائر كل إنسان في عنقه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ‏‏‏‏ہر انسان کے خیر یا شر کا حصہ اس کے گلے میں لگا دیا گیا ہے۔ ‏‏‏‏یہ اللہ کے فرمان «وَكُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِرَهُ فِي عُنُقِهِ» ‏‏‏‏اور ہم نے ہر انسان کی برائی بھلائی کو اس کے گلے لگا دیا ہے کی تفسیر ہے۔