سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

سفید بالوں کو رنگنا
حدیث نمبر: 2518
- (غيِّروا سِيما اليهود، ولا تغيِّروا بسواد).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کچھ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں دریافت کیا، صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ یہودی ہیں اور یہ اپنے بالوں کو نہیں رنگتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودیوں کی نشانی کو بدل دو، لیکن سیاہ رنگ سے مت بدلو۔