سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

منافق کی علامتیں
حدیث نمبر: 2520
-" في المنافق ثلاث، إذا حدث كذب وإذا وعد أخلف وإذا ائتمن خان".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق میں تین (‏‏‏‏خامیاں) ہوتی ہیں: جب وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے اور جب ا‏‏‏‏س کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو خیانت کرتا ہے۔