سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

یتیم کی کفالت کا اجر و ثواب
حدیث نمبر: 2522
-" كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة إذا اتقى الله. وأشار مالك: بالسبابة والوسطى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے یا کسی غیر کے یتیم کی پرورش کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح (‏‏‏‏قریب قریب) ہوں گے، بشرطیکہ وہ اللہ سے ڈرنے والا ہو۔ امام مالک نے انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی سے اشارہ کیا۔