سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کی معاونت کرنا
حدیث نمبر: 2529
-" كان رحيما وكان لا يأتيه أحد إلا وعده وأنجز له إن كان عنده".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رحم کرنے والے تھے۔ جو کوئی بھی آپ کے پاس آتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ا‏‏‏‏س سے وعدہ کر لیتے تھے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی چیز ہوتی تو فوراً پورا کر دیتے تھے۔ (ایک دفعہ) ایک بدو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کپڑا پکڑ لیا اور کہا: میری تھوڑی سی ضرورت باقی ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں بھول نہ جاؤں۔ سو آپ ا‏‏‏‏س کے ساتھ چلے، حتی کہ ا‏‏‏‏س کی ضرورت سے فارغ ہوئے، پھر تشریف لائے اور نماز پڑھی۔