سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

افضل لوگوں کی صفات
حدیث نمبر: 2539
-" أفضل الناس كل مخموم القلب صدوق اللسان، قالوا: صدوق اللسان نعرفه فما مخموم القلب؟ قال: التقي النقي، لا إثم فيه ولا بغي ولا غل ولا حسد".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اے اللہ کے رسول! کون سے لوگ افضل ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر مخموم القلب اور سچی زبان والا۔ صحابہ نے کہا: ہم سچی زبان والے کو تو پہچانتے ہیں، مخموم القلب سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: ایسا دل (‏‏‏‏جو اللہ سے) ڈرنے والا اور صاف ہو، ا‏‏‏‏س میں گناہ، بغاوت، خیانت اور حسد نہ ہو۔