سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

پڑوسیوں کے حقوق
حدیث نمبر: 2543
-" من بنى بناء فليدعمه حائط جاره. وفي لفظ: من سأله جاره أن يدعم على حائطه فليدعه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کوئی عمارت تعمیر کرے تو وہ اپنے پڑوسی (‏‏‏‏کے گھر) کی دیوار پر تعمیر کر لے۔ اور ایک روایت کے لفظ یہ ہیں: جو آدمی اپنے پڑوسی سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ اس کی دیوار پر (‏‏‏‏اپنی عمارت کو) سہارا دینا چاہتا ہے تو وہ اس کو (‏‏‏‏یہ کام) کرنے دے۔