سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

غرور و تکبر کا وبال
حدیث نمبر: 2556
- (لا يدخلُ الجنة من كان في قلبهِ مثقالُ حبّةٍ من خردلٍ من كِبرٍ).
قاسم بن محمد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ کا خیال ہے کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ایندھن کے کام آنے والی لکڑیوں کا گٹھا اٹھائے بازار سے گزرے، كسى نے (‏‏‏‏ ان پر اعتراض كرتے ہوئے ان کو) کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس سے بے پرواه نہیں کیا؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ليکن میرا اراده ہے کہ اس کے ذریعے (‏‏‏‏اپنے نفس) سے تکبر کو دور کروں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہوا۔