سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

غرور و تکبر کا وبال
حدیث نمبر: 2557
-" قال الله عز وجل: الكبرياء ردائي والعزة إزاري، فمن نازعني واحدا منهما ألقيه في النار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تکبر (‏‏‏‏ اور بڑائی) میری چادر ہے اور عزت (‏‏‏‏اور غلبہ) میرا ازار ہے، جس نے ان دونوں (‏‏‏‏اوصاف) میں سے کسی ایک کو مجھ سے کھینچنا چاہا، میں اس کو آگ میں پھینک دوں گا۔