سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

خود پسندی و خود سری کا وبال
حدیث نمبر: 2559
-" من تعظم في نفسه أو اختال في مشيته لقي الله عز وجل وهو عليه غضبان".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بڑا بنا اور اکڑ کر چلا، وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔