سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

مسلمان کے سفید بالوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 2563
- (من شاب شيبةً في سبيل الله (وفي رواية: في الإسلام) ؛ كانت له نوراً يوم القيامة. فقال رجل عند ذلك: فإن رجالاً ينتفون الشيب؟ فقال: من شاء؛ فلينتف نوره).
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کی راہ میں یا اسلام میں بوڑھا ہو گیا، تو یہ ا‏‏‏‏س کے لیے روز قیامت نور ہو گا۔ اس موقع پر ایک آدمی نے کہا: کئی لوگ تو اپنے سفید بالوں کو اکھاڑ دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چاہتا ہے اپنا نور اکھاڑتا رہے۔