سلسله احاديث صحيحه
الاخلاق والبروالصلة -- اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

امہات المؤمنین کے حق میں مہربان لوگ سچے اور صابر تھے
حدیث نمبر: 2577
- (لا يَعْطِفُ عليكنَّ بعْدِي إلا الصّادقُون الصّابرُون).
سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ (‏‏‏‏اپنی بیویوں سے) فرما رہے تھے: میرے بعد تم پر وہی لوگ مہربان و مشفق ہوں گے، جو سچے اور صابر ہوں گے۔ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ بن سعد بن أبی سرح کو ایک چیز (‏‏‏‏یعنی باغ) چالیس ہزار کا فروخت کیا اور وہ (‏‏‏‏ساری رقم) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات میں تقسیم کر دی، اللہ تعالیٰ ا‏‏‏‏ن پر رحم فرمائے۔