سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

ٹیک لگا کر کھانا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 2588
-" آكل كما يأكل العبد وأجلس كما يجلس العبد".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر قربان کرے، ٹیک لگا کر کھا لیا کریں، کیونکہ اس میں آپ کے لیے زیادہ آسانی ہے۔ (‏‏‏‏یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اس قدر جھکایا کہ قریب تھا کہ آپ کی پیشانی زمین کو چھونے لگتی اور فرمایا: میں تو بندے کی طرح کھاؤں گا اور بندے کی طرح ہی بیٹھوں گا۔