سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

اچھا شگون لینا
حدیث نمبر: 2597
- (إذا أبردتم إليَّ بَرِيداً؛ فابعثُوه حَسَنَ الوجهِ، حَسَنَ الاسمِ).
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میری طرف کوئی پیغام رساں بھیجو تو خوبصورت چہرے اور خوبصورت نام والے آدمی کو بھیجا کرو۔