سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

اجازت لینے کا طریقہ
حدیث نمبر: 2599
-" اخرج إلى هذا فعلمه الاستئذان، فقل له: قل: السلام عليكم أأدخل؟". فسمعه الرجل، فقال: السلام عليكم، أأدخل، فأذن له النبي صلى الله عليه وسلم، فدخل".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف فرما تھے کہ بنو عامر قبیلے کے ایک آدمی نے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا: میں اندر آ جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (‏‏‏‏اپنے خادم) سے فرمایا: اس شخص کے پاس جاؤ اور اسے اجازت طلب کرنے کا طریقہ سکھاؤ اور اسے بتلاؤ کہ ان الفاظ کے ساتھ اجازت طلب کرنی چاہیئے: السلام علیکم، کیا میں اندر آ جاؤں؟۔ اس آدمی نے یہ ساری بات سن لی اور (‏‏‏‏عمل کرتے ہوئے) کہا: السلام علیکم، میں اندر آ سکتا ہوں؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اجازت دے دی اور وہ اندر آ گیا۔