سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

اجازت لینے کا طریقہ
حدیث نمبر: 2604
-" [وراءك] يا بني! إنه قد حدث أمر، فلا تدخل علي إلا بإذن. قاله لخادمه أنس بن مالك".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا اور بلا اجازت آپ کے پاس چلا جاتا تھا۔ ایک دن میں آیا اور (‏‏‏‏حسب عادت) سیدھا اندر چلا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹا! پیچھے چلے جاؤ۔ نیا حکم نافذ ہو چکا ہے، (‏‏‏‏آئندہ) اجازت کے بغیر مجھ پر داخل نہ ہونا۔