سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

مجلس امانت ہوتی ہے
حدیث نمبر: 2681
-" إذا حدث الرجل بالحديث ثم التفت فهي أمانة".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی بات کرے، پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے (‏‏‏‏کہ کوئی سن یا دیکھ تو نہیں رہا) تو اس کی بات امانت ہو گی۔