سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

رات کو آگ کے آثار ختم کر دینا
حدیث نمبر: 2688
-" إذا نمتم فأطفئوا سرجكم، فإن الشيطان يدل مثل هذه على هذا فيحرقكم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو کھینچنے لگی، ایک بچی اسے دھتکارنے اور بھگانے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی سے فرمایا: ‏‏‏‏اس چھوڑ دے۔ ‏‏‏‏وہ چوہیا بتی لے کر آئی اور اس چٹائی پر ڈال دیا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، ایک درہم کے بقدر چٹائی جل گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم سوؤ تو چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان اس قسم کے جانوروں کو ایسی (‏‏‏‏شرارتیں) کرنے پر اکساتا ہے اور اس طرح یہ تمہیں جلا دیں گے۔