سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

خادموں اور غلاموں کے حقوق، روزی عطا کرنے کے انداز
حدیث نمبر: 2704
-" إذا صنع خادم أحدكم طعاما فولي حره ومشقته فليدعه فليأكل معه، فإن لم يدعه فليناوله منه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارا خادم تمہارے لیے کھانا تیار کرتا ہے تو وہ گرمی برداشت کرتا ہے اور مشقت اٹھاتا ہے، اس لیے آدمی کو چاہیئے کہ اسے بلائے تاکہ وہ اس کے ساتھ کھائے، اگر کوئی اس طرح نہ کرے تو اسے کھانے کے لیے کچھ پکڑا دے۔