سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

چہرے پر مارنے سے اجتناب کرنا
حدیث نمبر: 2705
-" إذا ضرب أحدكم فليجتنب الوجه، فإن الله خلق آدم على صورته".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کو سزا دے تو چہرے پر مارنے سے گریز کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اس کی صورت پر پیدا کیا۔