سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

منافق کو سید کہنا غضب الٰہی کا سبب ہے
حدیث نمبر: 2710
-" لا تقولوا للمنافق سيدنا فإنه إن يك سيدكم فقد أسخطتم ربكم عز وجل".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافق کو یوں نہ کہو: اے ہمارے سردار۔ کیونکہ اگر ایسا شخص تمہارا سردار ہوا تو یقیناً تم اپنے ربّ عزوجل کو (‏‏‏‏اپنے آپ پر) ناراض کر دو گے۔