سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

اہم شاہراہوں پر رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے
حدیث نمبر: 2734
-" لا تنزلوا على جواد الطرق، ولا تقضوا عليها الحاجات".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمدہ راستوں (‏‏‏‏اہم شاہراہوں) پر پڑاؤ مت ڈالو اور نہ ہی ان پر اپنی ضرورتیں پوری کرنا شروع کر دو۔