سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

ہر عضو زبان کی تیزی کی شکایت کرتا ہے
حدیث نمبر: 2747
-" ليس شيء من الجسد إلا يشكو إلى الله اللسان على حدته".
زید بن اسلم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنی زبان کو کھینچ رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: خلیفہ رسول! یہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ مجھے ہلاکت گاہوں کی طرف لے جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسم کا ہر حصہ اللہ تعالیٰ سے زبان کی تیزی کی شکایت کرتا ہے۔