سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

بیان، جادو کی طرح مؤثر ہو سکتا ہے
حدیث نمبر: 2755
-" إن من البيان سحرا وإن من الشعر حكما".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بدو آیا اور انتہائی واضح انداز میں کلام کیا (مسند احمد کی روایت میں ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف بیان کرنے لگا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‏‏‏‏بعض فصیحانہ کلام تو جادو کا اثر رکھتے ہیں اور بعض اشعار، ‏‏‏‏حکمت و دانائی سے لبریز ہوتے ہیں۔