سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

شعر اور نثر میں فرق
حدیث نمبر: 2758
-" الشعر بمنزلة الكلام حسنه كحسن الكلام وقبيحه كقبيح الكلام".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اشعار، عام (‏‏‏‏نثر) کلام کی طرح ہیں، یعنی اچھے اشعار، اچھے کلام کی طرح ہیں اور برے اشعار، برے کلام کی طرح ہیں۔