سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

اللہ تعالیٰ کی نظر رحمت سے محروم لوگ
حدیث نمبر: 2782
-" ثلاثة لا ينظر الله إليهم يوم القيامة: العاق لوالديه ومدمن الخمر والمنان عطاءه، وثلاثة لا يدخلون الجنة: العاق لوالديه والديوث والرجلة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ روز قیامت تین قسم کے افراد کی طرف نہیں دیکھے گا: والدین کا نافرمان، دوام سے شراب پینے والا اور اپنے دیے پر احسان جتلانے والا اور تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہوں گے: والدین کا نافرمان، دیوث (‏‏‏‏جسے اپنے اہل و عیال کے سلسلے میں غیرت و حمیت نہ ہو) اور مردوں سے مشابہت رکھنے والی عورتیں۔