سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حقوق
حدیث نمبر: 2789
-" للمسلم على المسلم أربع خلال: يشمته إذا عطس ويجيبه إذا دعاه ويشهده إذا مات ويعوده إذا مرض".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چار حقوق ہیں: جب وہ چھینکے اور (‏‏‏‏ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» کہے) تو اسے «يرحمك الله» ‏‏‏‏ اللّٰہ تجھ پر رحم کرے کہا جائے، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کی جائے، جب وہ مر جائے تو اس کے جنازہ میں حاضری دی جائے اور جب وہ بیمار پڑ جائے تو اس کی تیمارداری کی جائے۔