سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

اکٹھا کھانا کھانے کی برکتیں
حدیث نمبر: 2807
-" اجتمعوا على طعامكم واذكروا اسم الله تعالى عليه يبارك لكم فيه".
سیدنا وحشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں، لیکن سیر نہیں ہوتے (‏‏‏‏کیا وجہ ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید تم الگ الگ کھاتے ہو، کھانا اجتماعی طریقے سے اور بسم اللہ پڑھ کر کھایا کرو، تمہارے لیے کھانے میں برکت ڈال دی جائے گی۔