سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اپنی ملاقاتوں میں سورہ عصر کی تلاوت کرنا
حدیث نمبر: 2816
-" كان الرجلان من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم إذا التقيا لم يفترقا حتى يقرأ أحدهما على الآخر: * (والعصر إن الإنسان لفي خسر) *، ثم يسلم أحدهما على الآخر".
ابومدینہ دارمی سے روایت ہے کہ جب دو صحابہ کی ملاقات ہوتی تو اس وقت تک وہ جدا نہ ہوتے تھے جب تک ایک دوسرے پر «والعصر إن الإنسان لفي خسر» نہ پڑھ لیتے۔ اس کے بعد ایک دوسرے کو سلام کہتا تھا۔