سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہونے والے کو کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 2847
-" من تعزى بعزى الجاهلية، فأعضوه بهن أبيه ولا تكنوا".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا: او فلاں کی آل! تو میں نے اس سے کہا: تو اپنے باپ کی شرمگاہ کو چبائے، میں نے یہ بات کنایہ کرتے ہوئے نہیں کہی (‏‏‏‏بلکہ وضاحت کے ساتھ کی)۔ اس آدمی نے کہا: اے ابوالمنذر: تو فحش گو تو نہیں تھا (‏‏‏‏تجھے کیا ہوا)؟ میں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہوا، تو اشارہ کنایہ کئے بغیر اسے کہو کہ تو اپنے باپ کی شرمگاہ چبائے۔