سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

جانداروں سے رحم دلی سے پیش آنے کا صلہ
حدیث نمبر: 2849
-" من رحم ولو ذبيحة عصفور رحمه الله يوم القيامة".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رحم کیا، اگرچہ معاملہ چڑیا کو ذبح کرنے کا ہی ہو، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس پر رحم فرمائے گا۔