سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

قطع رحمی اور جھوٹی قسم کا انجام بد
حدیث نمبر: 2854
-" من قطع رحما أو حلف على يمين فاجرة رأى وباله قبل أن يموت".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قطع رحمی کی یا جھوٹی قسم اٹھائی، وہ مرنے سے پہلے اس کا وبال دیکھ لے گا۔