سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

پہلی سات سورتوں کو سمجھ لینے والا عالم ہے
حدیث نمبر: 2894
-" من أخذ السبع الأول من القرآن فهو حبر".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن مجید کی پہلی سات سورتیں سیکھ لیں وہ عالم ہے۔