سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

قرآن کیا ہے؟
حدیث نمبر: 2895
-" كتاب الله، هو حبل الله الممدود من السماء إلى الأرض".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب، اس کی رسی ہے جسے آسمان سے زمین کی طرف لٹکایا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 2895M
-" إنكم لا ترجعون إلى الله بشيء أفضل مما خرج منه. يعني القرآن".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏کوئی ایسی چیز نہیں جس کے ذریعے تم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کر سکو، سوائے اس کے جو اس کی طرف سے نازل ہوئی۔ ‏‏‏‏ یعنی قرآن۔ یہ حدیث جبیر بن نفیر سے مرفوع مرسل اور سیدنا ابوذر سے مرفوعاً روایت کی گئی ہے۔