سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

سورہ فاتحہ افضل القرآن ہے
حدیث نمبر: 2928
-" ألا أخبرك بأفضل القرآن؟ فتلا عليه: الحمد لله رب العالمين".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر میں تھے، کہیں اترے اور ایک آدمی بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں اترا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: کیا میں تجھے قرآن کے افضل حصے کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ پھر اس پر «الْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» تلاوت کی۔