سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

سورہ الفلق اور سورہ ناس کی فضیلت
حدیث نمبر: 2942
-" يا عقبة بن عامر ألا أعلمك سورا ما أنزلت في التوارة ولا في الزبور ولا في الإنجيل ولا في الفرقان مثلهن، لا يأتين عليك ليلة إلا قرأتهن فيها، * (قل هو الله أحد) * و * (قل أعوذ برب الفلق) * و * (قل أعوذ برب الناس) *".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عقبہ بن عامر! جو تجھ سے قطع رحمی کرے، اس سے صلہ رحمی کر۔ جو تجھے محروم کرے، تو اسے عطا کر۔ جو تجھ پر ظلم کرے، تو اسے معاف کر میں پھر ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عقبہ بن عامر! اپنی زبان کو قابو میں رکھ، اپنی غلطیوں پر رو اور تیرا گھر تجھے اپنے اندر سما لے (‏‏‏‏ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکل)۔ بعد میں جب (‏‏‏‏تیسری دفعہ) ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عقبہ بن عامر! کیا میں تجھے ایسی سورتوں کی تعلیم دوں کہ ان جیسی سورتیں نہ تورات میں نازل ہوئیں، نہ زبور میں، نہ انجیل میں اور نہ قرآن مجید (‏‏‏‏کے بقیہ حصے) میں، ہر رات ان کی تلاوت ضرور کیا کر، وہ سورتیں یہ ہیں: سورہ اخلاص «قل هو الله احد»، سورہ فلق «قل اعوذ برب الفلق» اور سورہ ناس «قل اعوذ برب الناس» ۔