سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

کتنے ایام میں مکمل قرآن مجید کی تلاوت کی جائے
حدیث نمبر: 2951
-" اقرأ القرآن في كل شهر، اقرأه في خمس وعشرين، اقرأه في عشرين، اقرأه في خمس عشرة، اقرأه في سبع، لا يفقهه من يقرؤه في أقل من ثلاث".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کتنے دنوں میں قرآن مجید کی تلاوت مکمل کرنی چاہیئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ماہ میں مکمل قرآن پڑھ لیا کر۔ میں نے کہا: میں اس سے زیادہ پڑھنے پر قدرت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر پچیس دنوں میں سہی۔ . . . یا پھر بیس دنوں میں۔ . . . چلو پندرہ دنوں میں سہی۔ ..... نہیں تو سات دنوں میں، (‏‏‏‏اتنی بات ضرور ہے کہ) جس نے تین ایام سے کم عرصہ میں قرآن مجید کو مکمل کر لیا، اس نے سمجھا نہیں۔